0
Monday 6 May 2013 00:56

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام ''عظمت شہداء کانفرنس'' کا انعقاد

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے تحت ہفتہ شہدائے امامیہ کے سلسلہ میں ''عظمت شہداء'' کے عنوان سے کانفرنس امام بارگاہ حاجی ملک رحمٰن پشاور میں منعقد ہوئی۔ جس میں علماء کرام، مختلف تنظیموں کے کارکنوں، طلباء، ماتمی سنگتوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے خانوادہ گانِ شہداء نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید شبیر بخاری، علامہ اصغر رجائی اور علامہ ارشاد حسین خلیلی نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہداء کی عظمت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ شہداء کے خانوداگان کی ضروریات، بچوں کی پرورش اور تعلیم کا خیال رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ قوم اور ملت کے عظیم جانبازوں کی قربانیوں کو تا ابد یاد رکھا جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ شام میں عالمِ کفر کی جانب سے صحابی رسول (ص) کی قبر کو کھول کر جسدِ مبارک کی توہین کی گئی اور مسلسل مقدس مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اگر عالم اسلام متحد ہوجائے تو استعمار کے عزائم کو خاک میں ملایا جا سکتا ہے۔ کانفرنس میں شہداء کے بچوں نے بھی خطاب کیا اور اپنے والدین کی شہادت کے بعد اپنے مسائل اور تکالیف کا ذکر کیا۔ جس سے شرکاء محفل کی آنکھیں اشک بار ہوگئیں۔
خبر کا کوڈ : 261058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش