0
Monday 13 May 2013 09:23

قوم نے نواز شریف پر اعتماد کر کے تبدیلی کی مہر ثبت کر دی، راجہ فاروق

قوم نے نواز شریف پر اعتماد کر کے تبدیلی کی مہر ثبت کر دی، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر اور قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ غصب کیا گیا عوامی مینڈیٹ جلد واپس لیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی نئی حکومت پاکستان کے عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے عوامی فلاح و بہبود کے نئے دور کا آغاز کرے گی۔ آزاد کشمیر کے عوام کو ظالم حکومت سے نجات دلانے کا وقت قریب آ گیا ہے۔ عوام نے نواز شریف پر اعتماد کر کے ملک اور قوم کی تقدیر بدلنے پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ موجودہ عالمی اور ملکی حالات کے تناظر میں پاکستان کے انتخابات اہمیت کے حامل تھے۔ قوم نے (ن) لیگ کی واضح مینڈیٹ دے کر باشعور ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ے جس نے آزاد کشمیر کے عوام کی خواہشات کو مرکزی منشور میں شامل کیا۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے دور میں عوام کا بدترین استحصال کیا۔ عوامی منصوبوں میں بے پناہ کرپشن کے ذریعے اپنی تجوریاں بھرنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو ان کا اصل چہرہ نظر آ چکا ہے۔

خبر کا کوڈ : 263320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش