0
Saturday 11 May 2013 09:30

پاکستان کو سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے، راجہ فاروق

پاکستان کو سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو سنجیدہ قیادت اور ایک اچھی ٹیم کی ضرورت ہے جو بہادری اور جرات مندی سے ملکی مفادات کے لیے فیصلے کر سکے۔ قائداعظم کے پاکستان کو مستحکم اور اس بکھری ہوئی قوم کو یکجا کر سکے اور محمد نواز شریف اس ملک کی واحد شخصیت ہیں جو وفاق کی علامت ہیں۔ جو سندھ کے بے زمین ہاریوں اور بلوچستان کے پسے ہوئے بلوچوں سمیت خیبر پختون خواہ کے پٹھانوں اور فاٹا کے قبائلیوں کے لیے یکساں طور پر قابل قبول ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے پاس میاں محمد نواز شریف جیسی سنجیدہ و دلیر قیادت اور تجرہ کار ٹیم موجود ہے جس کا عملی ثبوت پںجاب میں عوام پچھلے پانچ سالہ دور حکومت میں دیکھ چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز کہوٹہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔

راجہ فاروق نے کہا کہ یہ پاکستان کی بدقستمی ہے کہ جو لوگ اس ملک کو بنانے کے خلاف تھے بعد میں وہی اقتدار پر قابض  ہو گئے اور پے در پے اس ملک پر مسلط کی جانے والی فوجی حکومتوں اور گذشتہ پانچ سالہ پیپلز پارٹی کے نااہل حکمرانوں نے فوجی ڈکٹیڑ جنرل مشرف کی پالیسیوں کے تسلسل کو برقرار رکھ کر رہی سہی کسر بھی نکال دی۔ جس نے اپنے دور حکومت میں پاکستانی عوام کو دہشت گردی، لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بے روزگاری، اقرباپروری اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا اور اپنی ناقص پالیسیوں اور نااہلیت کے سبب بین الاقوامی دنیا میں پاکستانی قوم کے لیے جگ ہنسائی کا باعث بنی۔ انھوں ںے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستانی قوم کو اپنی حالت بدلنے کا ایک اور موقع دیا ہے اس لیے پاکستانی قوم 11 مئی کو اپنے لیے سنجیدہ اور دلیر قیادت کا انتخاب کرے۔

خبر کا کوڈ : 262685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش