0
Thursday 16 May 2013 09:45

انتخابات میں پاکستانی عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، عبدالمجید

انتخابات میں پاکستانی عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ 2013ء کے انتخابات میں پاکستانی قوم نے جمہوریت کے استحکام کے لیے جو فیصلہ کیا ہے اسے ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ جمہوریت کی کامیابی ہے۔ چوہدری مجید نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی حکومت اور عوام مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور انھیں بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ میاں نواز شریف جمہوریت کو کامیاب کرنے کے لیے مفاہمتی پالیسی کو آگے بڑھائیں گے اور کشمیریوں کی منشاء و مرضی کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ بیس کیمپ کی حکومت پاکستان کی ہر حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

چوہدری عبدالمجید نے محکمہ برقیات کو ہدایت کی ہے کہ آزادکشمیر میں بجلی کی کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے تاکہ آزاد کشمیر میں بزنس کمیونٹی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متاثر نہ ہو اور دور دراز پسماندہ علاقوں کے عوام کو بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں زیادہ سے زیادہ ہائیڈرل پاور جنریشن کے منصوبوں کو واضح کیا جائے اور ہائیڈل پاور کے جاری منصوبوں کو جلدازجلد تکمیل کرکے انہیں فنکشنل بنایا جائے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ہدایت کی کہ متاثرین منگلا ڈیم کے لیے بنائے جانے والے نیو سٹی اور سمال ٹائونز میں بھی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔  

خبر کا کوڈ : 264386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش