0
Sunday 19 May 2013 02:00

تحریک انصاف کی آزاد اراکین کو خیبر پختونخوا حکومت میں شمولیت کی دعوت

تحریک انصاف کی آزاد اراکین کو خیبر پختونخوا حکومت میں شمولیت کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے صوبہ خیبر پختونخوا میں آزاد اراکین کے گروپ کو حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دے دی ہے۔ جبکہ آزاد اراکین نے فیصلے کے لیے دو دن کی مہلت مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے آزاد اراکین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد اراکین نے پرویز خٹک کو اپنے گروپ کے ممبران کو توڑنے پر تشویش سے بھی آگاہ کیا۔ پرویز خٹک نے آزاد اراکین کو حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی، جس پر آزاد اراکین نے فیصلے کے لیے دو دن کی مہلت مانگ لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 265282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش