0
Monday 20 May 2013 20:36

پاکستان میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت ختم کرنا ہو گی، صاحبزادہ حامد رضا

پاکستان میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت ختم کرنا ہو گی، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سیاست سے بندوق کو خارج کرنا ہو گا، کراچی کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لیے تمام امن پسند قوتیں متحد ہو جائیں، بھتہ خوروں اور دہشت گردوں کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے، قوم کو ڈاکوں، دھماکوں اور فاقوں سے نجات دلانے والا ہی حقیقی لیڈر ہو گا، صدر پاکستان سمیت تمام جماعتوں نے دھاندلی کی شکایت کر کے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے، بدلتا ہوا پاکستان روشن مستقبل کی نوید ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے ٹریڈر ونگ کے چیئرمین شیخ اظہر سہیل کی رہائش گاہ پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بلٹ کی طاقت پر بیلٹ کی طاقت غالب آ رہی ہے، الیکشن کمیشن دھاندلی کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو سنے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے نعرے کو عملی شکل دے کر دکھائے، قوم کا مستقبل تاریک بنانے والوں کا احتساب ضروری ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہناتھاکہ الیکشن دھن، دھونس اور دھاندلی سے پاک نہیں تھے، بے لگام اور اذیت ناک لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ڈرون حملہ ہے، پاکستان میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت ختم کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں بھی بیرونی طاقتوں کی مداخلت سے ہی دھاندلی ہوئی ہے اور بیرونی طاقتوں کی وجہ سے ہی مذہبی جماعتوں کو کارنر کیا گیا جبکہ جو مذہبی جماعتیں بیرونی قوتوں کے مفادات کی محافظ ہیں انہیں فتح یاب کروا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 265873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش