0
Tuesday 21 May 2013 11:18

عیدگاہ مارچ پر پاپندی، شہر سرینگر میں سیکورٹی سخت

عیدگاہ مارچ پر پاپندی، شہر سرینگر میں سیکورٹی سخت
اسلام ٹائمز۔ ضلع انتظامیہ سرینگر نے 21 مئی کی مناسبت سے کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے پروگرام کے پیش نظر میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کرنے کے علاوہ آج پائین شہر میں فورسز کی بھاری تعیناتی نیز عید گاہ کے گرد نواح میں سخت سیکورٹی بندوبست رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، حریت کانفرنس (م) نے مزارِ شہداء میں  شہید ملت میر واعظ مولوی محمد فاروق اور شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون کی برسیوں کے موقعہ پر یہاں تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور آج اس سلسلے میں ہڑتال کال بھی دی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ نے حریت کانفرنس (م) کے پروگرام کو عملانے کی اجازت نہیں دینے کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ سیول انتظامیہ کے افسران نے کل میرواعظ منزل جاکر میرواعظ عمر فاروق کو اس ضمن میں جانکاری دی، اس کے فوراً بعد میرواعظ کو خانہ نظر بند کردیا گیا، نہ صرف میرواعظ بلکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حریت کے مزید لیڈران کو بھی نظر بند کیا گیا، میرواعظ سے ڈپٹی کمشنر سرینگر اور ایس ایس پی سرینگر نے کہا کہ انہیں ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی لہٰذا وہ گھر سے باہر نکلنے کی کوشش نہ کریں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل ہی ضلع انتظامیہ کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی تھی جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ نہ صرف میرواعظ عمر فاروق کو باضابطہ طور پر انتظامیہ کے فیصلے سے آگاہ کیا جائے بلکہ پائین شہر میں کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے سیکورٹی کا معقول بندوبست رکھا جائے گا، تاکہ لوگوں کو جلوس نکالنے کی کوشش سے دور رکھا جائے، ذرائع نے بتایا کہ خانیار، نوہٹہ، صفاکدل، مہاراج گنج اور رعناواری کے پولیس تھانوں کے حدود میں آنے والے علاقوں میں فورسز کی زیادہ تعیناتی رہے گی، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عید گاہ کے گرد نواح میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور اس کی مکمل طور پر ناکہ بندی کی جائے گی تاکہ وہاں تک لوگ نہ آسکیں۔
خبر کا کوڈ : 265944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش