0
Monday 20 May 2013 09:46

کل جماعتی حریت کانفرنس کا سیمینار بعنوان شہادت اور قربانی محفوظ مستقبل کی ضمانت

کل جماعتی حریت کانفرنس کا سیمینار بعنوان شہادت اور قربانی محفوظ مستقبل کی ضمانت
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میر واعظ ڈاکٹر عمر فاروق کی خانہ نظربندی کے باوجود آج ہفتہ شہادت کی تقریبات کے ذیل میں حریت ہیڈکواٹرس سرینگر پر ایک باوقار سیمینار بعنوان ’’شہادت اور قربانی محفوظ مستقبل کی ضمانت‘‘ زیر صدارت سینئر حریت رہنما پروفیسر عبد الغنی بٹ منعقد ہوا، سیمینار میں حریت کی جملہ قیادت کے علاوہ سول سوسائٹی کے ارکان، سرکردہ دانش ور حضرات، معزز شہری اور حریت پسند عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، سیمینار سے نظر بندی کے دوران اپنے ٹیلیفونک خطاب میں حریت چیئرمین میر واعظ ڈاکٹر عمر فاروق نے یہ واضح کیا کہ جس بلند نصب العین کے لئے قربانیاں دی جارہی ہیں اسے حاصل کرنے کے لئے ہم پرعزم ہیں انہوں نے کہا کہ قدغن اور پابندیاں ہمارے ارادوں کو کمزرو نہیں کرسکتے ہفتہ شہادت کی تقریبات اور حریت کے پروگراموں کو سبو تاز کرنے کے لئے حکومت اب اس حد تک گر گئی ہے، کہ اب سیمینارز پر بھی پابندیاں عاید کی جارہی ہیں اور آزادی اظہار رائے پر پہرے بھٹائے جا رہے ہیں، میر واعظ نے کہا کہ جہاں تک تحریک مزاحمت کا تعلق ہے تو یہ عوام کے دل و دماغ میں رچی بسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سیمینارز اور پرامن عوامی جلسہ و جلوس کو درہم برہم کرنے تحریکی اور تنظیمی ساتھیوں کو حراساں اور خوف زدہ کرنے ہمارے نوجوانوں کو گرفتار کرنے اور دھونس و دباﺅ کی پالیسیاں روا رکھنے سے رواں تحریک آزادی نہ دبی ہے اور نہ دبائی جاسکتی ہے، حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین نے یہ بات زور دے کر کہی کہ کشمیر کا اجتماعی ضمیر تحریک کے ساتھ جڑا ہوا ہے، میر واعظ نے کہا کہ رواں تحریک میں کشمیریوں کے سب سے بڑے دینی و سیاسی رہنما شہید ملّت میر واعظ مولوی محمد فاروق، شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون شہداء حول سے لے کر 2008ء اور 2010ء کے معصوم شہداء کے علاوہ آج تک کے جملہ شہیدوں اور 9 فروری 2013ء کو شہید محمد افضل گورو کی شہادت کا سانحہ نے ہمارے تحریک میں ایک نئی جلا اور قوت بخشی ہے، میر واعظ نے کہا کہ افسوس حکومت ہند پر کہ جو طاقت کی بولی بول رہی ہے اور ہمارے پرامن جدوجہد کو طاقت سے کچلنے کی کوشش کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 265505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش