0
Tuesday 21 May 2013 09:37

عارف شاہد کے قتل کے خلاف راولاکوٹ میں احتجاجی جلوس نکالا گیا

عارف شاہد کے قتل کے خلاف راولاکوٹ میں احتجاجی جلوس نکالا گیا
اسلام ٹائمز۔ راولاکوٹ میں قوم پرست جماعتوں کے رہنمائوں و کارکنوں نے عارف شاہد کے قتل کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ۲۶ مئی تک عارف شاہد کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سازش کو بے نقاب نہ کیا گیا تو شٹرڈائون اور پہیہ جام ہڑتال کر کے یوم سیاہ منایا جائے گا۔ جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ اداروں پر ہو گی۔ شرکاء جلوس نے نالہ بازار راولاکوٹ میں دھرنا بھی دیا۔ بعد میں شرکاء جلوس نے شہر کا چکر لگانے کے بعد کچہری چوک میں احتجاجی جلسہ کی صورت اختیار کر لی۔ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سردار عارف شاہد کو کشمیر کی آزادی،خودمختاری، وحدت کی بحالی اور مظلوم کشمیری عوام کی بات کرنے کی پاداش میں شہید کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ مادر وطن کی آزادی، خودمختاری، خوشحالی اور وحدت کی بات کرنا اگر جرم ہے تو ہم یہ جرم ہزار بار کریں گے۔ عارف شاہد کے مشن کی تکمیل تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ احتجاجی جلسہ سے شوکت مقبول بٹ، لیاقت حیات خان، اظہر کاشر، عمران شان، عرفان اشرف اور سردار قدیرخان و دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 265948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش