0
Wednesday 22 May 2013 23:37

شریف برادران سے ملاقات پر خبریں مفروضوں پر مبنی ہیں، جنرل کیانی

شریف برادران سے ملاقات پر خبریں مفروضوں پر مبنی ہیں، جنرل کیانی
اسلام ٹائمز۔ چینی وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانے کے دوران صحافیوں نے آرمی چیف پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں شریف برادران سے ملاقات پر اخباری خبریں مفروضوں پر مبنی ہیں۔ اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری کی جانب سے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں صحافیوں کے سوالات پر آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ عام انتخابات کے میں سکیورٹی کے کافی خدشات تھے، تاہم خدشات کے باوجود انتخابات ہوچکے اور یہ ایک حقیقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو کچھ کہنا تھا، 30 اپریل کو کہہ دیا۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں شریف برادران سے ملاقات کے بارے میں اخباری خبریں مفروضوں پر مبنی ہیں۔ ظہرانے کے دوران میڈیا سے بات چیت میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ طالبان سے امن مذاکرات کا انحصار پاکستان کی نئی حکومت کی صوابدید ہے، دیکھنا ہوگا کہ ان مذاکرات کی کیا شرائط ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ انتخابات سے ایک بات طے ہے کہ جمہوریت دشمنوں کو شکست ہوئی ہے، پاکستان کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ متاثر کن رہا۔
خبر کا کوڈ : 266559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش