0
Wednesday 22 May 2013 18:54
میاں صاحب کو ابھی سے وزیراعظم سمجھتا ہوں، زرداری

صدر زرداری اور نواز شریف کی ملاقات، اداروں اور رہنماؤں کے درمیان ہم آہنگی ضرورت پر اتفاق

صدر زرداری اور نواز شریف کی ملاقات، اداروں اور رہنماؤں کے درمیان ہم آہنگی ضرورت پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت کا کہنا ہے کہ وہ ابھی سے نواز شریف کو وزیراعظم تسلیم کرتے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے صدر کہتے ہیں ماضی کی تلخیاں بھلا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ ایوان صدر میں چینی وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دونوں بڑوں کی ملاقات کا ذریعہ بھی بن گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کے دوارن میاں نواز شریف کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت آئین اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے جمہوری استحکام یقینی بنائے گی۔ ملاقات کے بعد صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگ نون کی مفاہمتی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں بطور وزیراعظم میاں نواز شریف کو ایوان صدر سے بھرپور تعاون حاصل رہیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی جانب سے حمایت کا فیصلہ امین فہیم کریں گے۔ اس موقع پر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ قومی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی، مسائل کے حل کے لئے اداروں اور رہنماؤں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے۔ وزیراعظم کے ظہرانے سے خطاب کے دوران صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی مرتبہ جمہوری انداز میں اقتدار کی منتقلی ہو رہی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف نے ون آن ون ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر اسلام آباد میں چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر ہونے والی ون آن ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ عام انتخابات میں مسلم لیگ نون کی کامیابی کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔ صدر زرداری اور میاں نواز شریف نے اتفاق کیا کہ ملک کے بہتر مفاد میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ وہ پہلے ہی نواز شریف کو ملک کا وزیر اعظم سمجھتے ہیں،جبکہ نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے صدر کے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 266520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش