0
Friday 24 May 2013 15:00

وسطی کرم میں کیپٹن سمیت 4 فوجی جاں بحق جبکہ 22 شدت پسند ہلاک

وسطی کرم میں کیپٹن سمیت 4 فوجی جاں بحق جبکہ 22 شدت پسند ہلاک
اسلام ٹائمز۔ وسطی کرم کے علاقے پاڑہ چمکنی اور زرمینہ میں شدت پسندوں نے فورسز پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک کیپٹن سمیت 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کیپٹن احمد رضا جبکہ زخمیوں میں ایک میجر اور 2 کیپٹن شامل ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق جمعرات کو حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی۔ جسکے نتیجے میں 22 شر پسند ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ جبکہ 4 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ 
سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز کے 2 آفسر بھی جاں بحق ہوئے۔ تاہم آئی ایس پی آر کے مطابق ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب باجوڑ میں عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک سرکاری چیک پوسٹ پر حملے میں 2 لیوی اہلکار زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں تاروں کو نقصان ہہنچنے سے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ حملے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا گیاہے۔
خبر کا کوڈ : 266995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش