0
Sunday 26 May 2013 10:46

مسئلہ کشمیر سردخانہ میں ڈالنا بھارت کے مفاد میں نہیں، حکیم یاسین

مسئلہ کشمیر سردخانہ میں ڈالنا بھارت کے مفاد میں نہیں، حکیم یاسین
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ حکیم محمد یاسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو سرد خانے ڈالنے سے ہندوستانی جمہوریت پر ہی حرف آتا ہے، حکیم محمد یاسین نے کینورہ خانصاحب میں عوام کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے حصول کیلئے کشمیری عوام کی آئے دن کی بہیمانہ ہلاکتوں کو نظر انداز کرکے آپسی الزامات اور گالی گلوچ میں الجھ جانا کشمیری عوام کے ناسور بنے زخموں پر پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ مین سٹریم سیاسی جماعتوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کو راحت پہنچانے کے اقدامات کرے، حکیم یاسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے بھانت بھانت کی بولیاں بول کر مین سٹریم جماعتیں 65 سال سے الجھے ہوئے اس مسئلہ کو مزید الجھانے کا کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ لاشوں کی قیمت پر اقتدار حاصل کرنا بے ضمیری کی انتہا ہے، اقتدار کی بجائے مین سٹریم سیاسی جماعتوں کو مسئلہ کشمیر کے حتمی حل پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا فوری اور حتمی حل خود عظیم بھارتی جمہوریت کے مفاد میں ہے، انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ناروے کی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کا گونجنا اور ہندوستان کے دورے پہ آنے والے دنیا بھر کے ملکوں کے بیشتر سربراہان کا مسئلہ کشمیر کے حوالے ثالثی کرنے کے بیانات جاری کرنا بھارتی جمہوریت کے عزت و وقار پر سوالیہ نشان کھڑا کررہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 267549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش