0
Monday 27 May 2013 01:51

شہادت ان ہی لوگوں کی منزل ہوتی ہے جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں، ثروت اعجاز قادری

شہادت ان ہی لوگوں کی منزل ہوتی ہے جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام و ملک دشمن دہشتگرد قوتیں اسلام کی سربلندی اور عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں سے نہیں روک سکتیں، شہادت مومن کا زیور ہے، پاکستان سنی تحریک کا ایک ایک کارکن سرکار دو عالم ﷺ کی ناموس کے تحفظ اور قائدین کے نیک مشن کو جاری رکھنے کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا عزم رکھتا ہے، پاکستان سنی تحریک کے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے شہادت قبول کرکے پیغام دے دیا کہ کوئی بھی دہشتگرد یا سازشی عناصر اسلام اور پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، شہادت ان ہی لوگوں کی منزل ہوتی ہے جو اللہ عزوجل کے کاموں میں لگ جاتے ہیں اور انسانیت کی خدمت کرتے ہیں، شہادتوں کا سفر رکا نہیں ہے دنیا دیکھ لے PST کے متوالے دہشتگردی کے خلاف حالت جنگ میں ہیں، ہم اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک سے انتہا پسندی، دہشتگردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ پاکستان کو دنیا کیلئے ماڈل بنانا ہمارے اکابرین کا خواب تھا اور اسے عملی جامہ پہنانے کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر شہدائے اہلسنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شہزادہ بلال قادری، فہیم الدین شیخ، شہزاد قادری، طیب قادری و دیگر بھی موجود تھے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کارکنان، ذمہ داران اپنی صفوں کو مضبوط کرلیں، ہماری منزل دنیا کی غرض و غائیت نہیں مدینہ منورہ ہے، کارکنان، ذمہ داران عوام کی فلاح و بہبود کو اپنا شعار بنائیں اور بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کریں، ٹارگٹ کلرز، دہشتگرد جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے، ہم مایوس نہیں ہیں سسٹم بہتر ہوا تو حالات بھی بہتر ہونگے، ترقی استحکام، خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ ہم ذات پات سے باہر نکل کر خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر ملک کی خدمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان آپس میں یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تنظیمی کاموں کو فروغ دیں، درگذر اور برداشت کے فلسفے پر عمل پیرا ہوکر ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 267782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش