0
Saturday 1 Jun 2013 20:54

تنظیمی برادران میں معرفت اور بصیرت کا ہونا لازمی ہے، سید وقار رضوی

تنظیمی برادران میں معرفت اور بصیرت کا ہونا لازمی ہے، سید وقار رضوی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن قراقرم انٹرنیشنل یونورسٹی کا ایک اہم اجلاس یونٹ صدر سید وقار حسین رضوی کے زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس میں یونٹ کابینہ کے برادران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یونٹ صدر سید وقار حسین رضوی نے کہا کہ تنظیمی برادران میں معرفت اور بصیرت کا ہونا لازمی امر ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ افراد کے درمیان اسلام کے فکری نظام پر عمل درآمد کرانے کیلئے ایک فکری ہم آہنگی پیدا کرے تاکہ اس ہم آہنگی و اتحاد سے معاشرے اور اسلامی نظام کو ارتقا بخشنے کی رفتار کو تیز کرنے نیز انقلابی مقاصد کے حصول کے لیے استعال کیا جا سکے اور تنظیم ہمیں اس مقصد کے لیے چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم اسلام کے اہداف کی خدمت کے لئے ایک وسیلہ اور آلہ ہے۔ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ سب سے پہلے ہم خود سازی پر توجہ دیں اور اس کے بعد معاشرہ سازی پر توجہ دیں ۔ انہوں ںے کہا کہ آج جس نظام ولایت فقیہ سے اور جس نظام قیادت سے ہم منسلک ہیں ہمیں فخر ہے کہ وہ راستہ ہمیں شہید ولایت علامہ سید ضیاءالدین رضوی نے دکھایا جس پر آج بھی ہم گامزن ہیں۔

شہید ولایت علامہ سید ضیاءالدین ضوی نے اپنی زندگی نظام ولایت فقیہ کے فروغ میں گزاری اور اُسی راستے پر قربانی دی آج ہمیں شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اُن کے افکار اور اُن کے مشن کو زندہ رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے اندر اتحاد کو فروغ دینا ہماری اولین ذمہ داری ہے جس کے لئے ہم نے عملی اقدامات بھی اُٹھائے ہیں اور انشاءاللہ اس سلسلے کو مزید وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے برادران پر زور دیا کہ وہ اسلامی اخلاق کو اپنائیں تاکہ دوسروں کے لیے مثالی نمونہ بن سکیں اور تنظیم کے اتحاد اور وحدت کی حفاظت کرسکیں۔ اجلاس میں قائد ملت جعفریہ کے متوقع آمد کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور اس بات پر زور دیا کیا کہ انشاءاللہ قائد محبوب کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا جس کے لے جے ایس او جامعہ قراقرم بھرپور کوشش کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 269769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش