0
Thursday 6 Jun 2013 15:31

شامی فوج نے ایران اور حزب اللہ کی مدد سے "القصیر" شہر پر قبضہ کیا ہے، امریکی واویلا

شامی فوج نے ایران اور حزب اللہ کی مدد سے "القصیر" شہر پر قبضہ کیا ہے، امریکی واویلا
اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان جے کارنی نے کہا ہے کہ امریکہ بشار الاسد حکومت کی طرف سے شہر القصیر پر قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ جے کارنی کے مطابق شامی فوج کے القصیر پر حملے کے دوران بڑی تعداد میں عام لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور اسی طرح بہت سے افراد شدید رنج و الم کا شکار ہوئے ہیں۔ اسلامی جمہوری ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز نے رائٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ وائٹ ہاوس نے بدھ کے روز لبنان کے بارڈر کے نزدیک اسٹراٹجک شہر القصیر پر شامی فوج کے قبضے کی بھرپور مذمت کی ہے۔ وائٹ ہاوس کے  ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بات واضح ہے کہ شامی حکومت تنہا باغیوں سے مقابلہ کرنے اور شہر القصیر پر قبضے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی تھی۔ بقول جے کارنی شامی حکومت نے ایران اور حزب اللہ کی مدد سے یہ اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

رائٹرز کی اس گزارش میں یہ واضح نہیں ہے کہ وائٹ ہاوس کے ترجمان نے مغربی ممالک اور ان کے علاقائی اتحادیوں کی طرف سے شام میں سرگرم باغی دہشتگردون کی وسیع پیمانے پر مالی اور فوجی امداد کی طرف اشارہ کیا ہے یا نہیں۔ رائٹرز کی اس گزارش میں اس بارے میں بھی کوئی اشارہ موجود نہیں ہے کہ وہ اسلحہ جس کی بدولت باغی شدت پسندوں نے القصیر پر قبضہ کیا تھا وہ کہاں سے اور کیسے آیا تھا۔ بہت سے تجزیہ نگار اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ شامی فوج کی طرف سے القصیر کے اہم شہر پر قبضہ کرنے سے شام میں طاقت کا توازن شام کی قانونی حکومت کے حق میں تبدیل ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 271129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش