0
Saturday 8 Jun 2013 21:03

ڈرون حملے ملکی خودمختاری اور سالمیت کیخلاف ہیں، مرنے والوں کی شناخت ظاہر کیجائے، عمران خان

ڈرون حملے ملکی خودمختاری اور سالمیت کیخلاف ہیں، مرنے والوں کی شناخت ظاہر کیجائے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرون حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ظاہر کی جائے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے ملکی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر کی جائے۔ جب کہ لاہور میں تحریک انصاف ویمن ونگ کی سابق صدر فوزیہ قصوری نے عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں فوزیہ قصوری نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے کہا کہ فوزیہ قصوری پارٹی کا سرمایہ ہیں، ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، امید ہے پارٹی میں واپس آ جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 271712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش