0
Saturday 8 Jun 2013 20:46

پاک ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے حکومت اپنا واضح موقف سامنے لائے، قائم علی شاہ

پاک ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے حکومت اپنا واضح موقف سامنے لائے، قائم علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے، مرکزی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے اور تعاون کی اُمید بھی رکھتے ہیں۔ وزیراعلی ہاوٴس کراچی میں رضا ربانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اُن کا مجرموں سے کوئی تعلق نہیں، وہ لیاری پارٹی کے نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی کی دعوت پر گئے تھے، اور انہیں جب بھی بلایا جائے گا تو وہ ضرور لیاری جائیں گے۔ اِس موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رضا ربانی نے پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر کئے جانے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کی تنظیم نو کرکے اُس کو ایک بار پھر پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنائیں گے، ہم پارٹی کے ناراض ساتھیوں کے پاس جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا قیام حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ غربت اور بےروزگاری کا خاتمہ کیا جائے گا۔ شہر میں ڈھائی سو بسیں چلائی جائیں گی، سرکلرر ریلوے کا منصوبہ بھی جلد شروع ہوگا۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ اب کسی قومی اثاثے کی نجکاری نہیں کی جائے گی، تونائی بحران کے حل کیلئے اہم پروجیکٹ شروع کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں گوادر پرجیکٹ کے لئے حوصلہ افزا گفتگو کی لیکن پاکستان ایران گیس پائپ لائن کا کوئی ذکر نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حکومت اپنا واضح موٴقف سامنے لائے۔
خبر کا کوڈ : 271710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش