0
Wednesday 12 Jun 2013 14:34

مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن ضلع شگر میں ضلعی کابینہ مکمل

مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن ضلع شگر میں ضلعی کابینہ مکمل
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن ضلع شگر کی ضلعی کابینہ میں معروف عالم دین آغا سید طہٰ ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر شگر کے تمام آئمہ جمعہ بشمول شگر کے مایہ ناز عالم دین آغا طہٰ چھورکھانے ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کرلی۔ ضلع شگر میں تنظیم سازی کے سلسلے میں علامہ علی رضوی نے ایک وفد کے ہمراہ شگر کا دورہ کیا۔ اس وفد میں علامہ شیخ علی محمد کریمی، علامہ شبیر رجائی اور سید ہادی الحسینی شامل تھے۔ ضلعی اسٹرکچر میں شیخ ضامن علی مقدسی کو سیکرٹری جنرل ضلع شگر کے طور پر انتخاب کا اعلان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دورہ شگر کے موقع پر ہوا تھا جبکہ کابینہ میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے طور پر آغا طہٰ موسوی چھورکا کو منتخب کیا گیا تھا۔

ان کے علاوہ دیگر کابینہ اراکین میں علامہ شیخ شیر محمد نجفی، شیخ محمد اسماعیل، شیخ رستم علی، شیخ فدا حسین عابدی، شیخ ذکاوت حسین توکلی، شیخ سخاوت حسین جوادی، شیخ محمد قاسم، شیخ محمد ابراہیم بہشتی اور شیخ محمد کاظم ذاکری شامل تھے۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلتستان علامہ آغا علی رضوی نے کابینہ کے اراکین سے حلف لیا اور بزرگ عالم دین علامہ سید محمد طہٰ شمس الدین و دیگر علمائے کرام کا ایم ڈبلیو ایم میں باقاعدہ شمولیت پر شکریہ بھی ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 272682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش