1
0
Friday 14 Jun 2013 18:44

علامہ اقبال اور امام خمینی (رہ) کے متحرک اجتہاد کے نظریئے کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ثاقب اکبر

علامہ اقبال اور امام خمینی (رہ) کے متحرک اجتہاد کے نظریئے کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ثاقب اکبر
اسلام ٹائمز۔ امام خمینی (رہ) کی چوبیسویں برسی کے موقع پر البصیرہ اور ادارہ فروغ قومی زبان کے اشتراک سے اسلام آباد میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ اجتہاد میں ''زمان و مکان کی حیثیت، اسلامی مفکرین کی آراء کی روشنی میں'' کے عنوان کے تحت ہونے والے سیمینار سے ملک کے نامور علماء کرام اور دانشور حضرات نے خطاب کیا۔ اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباء کے علاوہ خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے سیمینار سے استفادہ کیا۔ خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے صدر نشین ادارہ البصیرہ ثاقب اکبر نے کہا کہ اجتہاد کا تعلق زمان و مکان کی ضروریات سے ہے۔ اجتہاد ایک ایسا علمی عمل ہے جو نصوص شریعہ کی فہم کے بعد اس کے انطباق اور اس کے عصری اور مقامی مطابقت کو بیان کرتا ہے۔ باالفاظ دیگر ایک فقہیہ اور مجتہد قرآنی نصوص اور حدیث نبوی کو ان کے سیاق و سباق کی روشنی میں جانچنے کے بعد ایک کلیہ اور ایک علت، ایک حکم جو کسی اور زمان و مکان کی ضرورت ہوتا ہے، اس کو اخذ کرتا ہے۔ درحقیقت اجتہاد ایک ایسے عمل کا نام ہے، کہ جو زمان و مکان میں حکم شریعت کا اخذ کرنا، استنباط کرنا اور اس کی مطابقت کو دیکھنا، ایک خاص دور اور ایک خاص علاقے میں دیکھنا۔

اجتہاد کے سلسلہ میں زمان و مکان کا سوال اس لئے پیدا ہوا کہ اجتہاد کے نام پر جمود وجود میں آگیا۔ بعض اوقات یوں لگتا ہے کہ علم و فقہ کے نام ہر جمود کی بقاء کے لئے کوشش کہ جا رہی ہے۔ سابقہ فکر کو درست ثابت کرنے کے لئے ساری کوششیں صرف کی جا رہی ہیں۔ بجائے اس کے کہ زمانی و مکانی تقاضوں کو سمجھا جائے، ساری کوششیں اس لئے ہو رہی ہیں کہ اپنے بزرگوں کے اقوال کے مستند ہونے کو آج بھی ثابت کیا جائے۔ پھر بندگان خدا پیدا ہوتے رہے جنہوں نے اس صورتحال کا مقابلہ کیا اور انہوں نے اجتہاد کے عمل کو جمود کا شکار نہیں ہونے دیا۔ تمام صدیوں میں ایسے لوگ آئے کہ جنہوں نے اجتہاد کو ملت اسلامیہ کے لئے حرکت و عمل کی قوت کے طور پر متعارف کروایا۔ مکاتب کے مابین بحث غیر برہانی مجادلے میں تبدیل ہوکر رہی گئی۔ مجادلہ و مناظرہ برہان و منطق سے خالی ہوگیا۔ اپنی اپنی بات ثابت کرنے کی تگ و دو میں حق گم ہو کر رہ گیا۔ شاہ ولی اللہ نے برصغیر میں جرات مندانہ اقدام کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مختلف مسالک کی آراء کی روشنی میں مسائل شریعہ کو دیکھنا ہوگا۔ اسی طرح امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے بھی اجتہادی افکار کی طرح ڈالی جو عالم اسلام کے لئے اہمیت کے حامل ہیں، ان نظریات کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ امام خمینی (رہ) نے کہا کہ مجتہد کے لئے ضروری ہے کہ وہ زمانے کے مسائل کا ادراک رکھتا ہو۔
خبر کا کوڈ : 273626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
ماشاءاللہ
متعلقہ خبر
ہماری پیشکش