0
Friday 14 Jun 2013 23:47

نواز حکومت کا ایک اور تحفہ، بجلی اڑھائی روپے تک مہنگی کرنیکی منظوری

نواز حکومت کا ایک اور تحفہ، بجلی اڑھائی روپے تک مہنگی کرنیکی منظوری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت توانائی بحران پر اعلٰی سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں توانائی کی صورت حال میں بہتری کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بجلی کی پیداوار میں اضافے کیلئے مربوط اقدامات کا فیصلہ کیا گیا اور بجلی چوری، یکساں ٹیرف اور لائن لاسز کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیراعظم نے ایک یونٹ میں دو سے اڑھائی روپے اضافے کی منظوری بھی دی۔ وزارت پانی و بجلی اور وزارت خزانہ کا موقف ہے کہ چودہ روپے فی یونٹ خریدی جانے والی بجلی نو روپے فی یونٹ بیچی جا رہی ہے، چھ روپے کے فرق کے باعث ساڑھے تین سو ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑتی ہے، اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں ماہ کے آخر تک توانائی پالیسی تیار کر لی جائے گی، جس میں چھوٹے، درمیانے اور طویل المدتی انرجی پلان شامل ہوں گے۔ وزیراعظم ہفتہ وار بنیاد پر توانائی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے، وزیراعظم نے ہمسایہ ممالک سے بجلی درآمد کے امکانات کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 273694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش