0
Tuesday 18 Jun 2013 21:06

حکومت عوام سمیت اراکین اسمبلی کے تحفظ میں بھی ناکام ہوگئی ہے، جے یو آئی

حکومت عوام سمیت اراکین اسمبلی کے تحفظ میں بھی ناکام ہوگئی ہے، جے یو آئی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے امیر شیخ مولانا امان اللہ، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا محمد قاسم اور سیکرٹری اطلاعات عبد الجلیل جان نے شیر گڑھ مردان میں نماز جنازہ کے دوران بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیائع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے رکن اسمبلی عمران خان مہمند اور دیگر 28 افراد کی شہادت کو ایک برا المیہ قرار دیتے ہوئے پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت عوام اور ارکان اسمبلی کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 274761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش