0
Tuesday 18 Jun 2013 18:12

مردان، نماز جنازہ کے دوران خودکش حملہ، رکن صوبائی اسمبلی سمیت 27 افراد جاں بحق 57 زخمی

مردان، نماز جنازہ کے دوران خودکش حملہ، رکن صوبائی اسمبلی سمیت 27 افراد جاں بحق 57 زخمی
اسلام ٹائمز۔ مردان کے علاقے شیر گڑھ میں نماز جنازہ کے دوران خودکش دھماکے میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن عمران مہمند سمیت 27 افراد جاں بحق اور 57 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکہ نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے پٹرول پمپ مالک حاجی عبداللہ کی نماز جنازہ کے دوران ہوا، جس میں رکن خیبر پختونخوا اسمبلی عمران خان مہمند سمیت ستائیس افراد جاں بحق اور ستاون زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد ہر طرف افراتفری پھیل گئی جبکہ تمام اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی۔ امدادی اداروں اور مقامی افراد نے زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مردان میڈیکل کمپلیکس میں سات لاشیں اور چوبیس زخمی لائے گئے۔ ڈی آئی جی مردان جعفر خان کے مطابق دھماکہ خودکش تھا۔ اسپتال میں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 
صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم میاں نواز شریف، وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کے مطابق عمران مہمند کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں تھا وہ آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکہ خودکش حملہ ہوسکتا ہے۔ دھماکے میں 20 افراد شہید اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی پی او طاہر ایوب کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خود کش تھا اور اس سے 27 افراد جاں بحق اور 57 زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 274702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش