0
Wednesday 19 Jun 2013 09:34

آزاد خطہ میں عوام کو بلا تخصیص جدید سہولیات مہیا کریں گے، چوہدری عبدالمجید

آزاد خطہ میں عوام کو بلا تخصیص جدید سہولیات مہیا کریں گے، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ عوام دوست بجٹ بنایا جا رہا ہے اور آزاد کشمیر میں تعمیروترقی کا ایسا میکانیزم اختیار کیا گیا ہے جس سے آزاد خطہ میں بلا تخصیص عوام کو جدید سہولتیں مہیا ہوں گی۔ آزاد خطہ خوشحال اور فلاحی معاشرے کے ٹریک پر آ جائے گا۔ آزاد کشمیر میں ہائیڈل جنریشن میں اربوں ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری سے آزاد خطہ میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا اور روزگار کے وسیع مواقع حاصل ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر جنت نظیر کو بین الاقوامی سیاحت کا مرکز بنایا جا رہا ہے۔ آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پر ٹوریسٹ ہٹس بنائے جا رہے ہیں۔ وادی نیلم میں سیاحت کی تمام سہولتیں مہیا کریں گے۔ ہماری منصوبہ بندی سے آزاد خطہ کو خود انحصاری کو فروغ ملے گا اور آزاد خطہ خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ 

چوہدری مجید نے کہا کہ حکومت نے ایسی انوسٹمنٹ پالیسی مرتب کی ہے جس سے بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملا۔ آزاد کشمیر میں 20 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی کی پیدواری گنجائش موجود ہے۔ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو بھرپور حکومتی معاونت فراہم کر رہی ہے۔ بجٹ کے سلسلے میں تمام مکاتب فکر سے تجاویز حاصل کی گئی ہیں۔ ہم اپوزیشن کی تمام تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنائیں گے اور تمام ممبران کو بلا امتیاز مساوی فنڈز مہیا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 274838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش