0
Monday 17 Jun 2013 10:48

برطانیہ تقسیم ہند فارمولے کا ایک بڑا فریق ہے، چوہدری عبدالمجید

برطانیہ تقسیم ہند فارمولے کا ایک بڑا فریق ہے، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ برطانیہ تقسیم ہند فارمولے کا ایک فریق ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں، کالے قوانین کا نفاذ، عورتوں اور بچوں پر مظالم، حریت قیادت کی نظربندیاں اقوام عالم کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے اور ریاست جموں و کشمیر کے عوام کو بین الاقوامی تسلیم شدہ حق دلائے۔ کشمیریوں کی حمایت میں برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران نے پارلیمنٹ ہائوس میں کشمیر ایشو پر بحث کی جبکہ پورپی پارلیمنٹ اور نارویجن پارلیمنٹ اور دیگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے جس انداز میں کشمیریوں کی حمایت کی اس پر براہ راست جموں و کشمیر کے عوام ان کے شکرگزار ہیں۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز اسلام آباد میں ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔
 
چوہدری مجید نے کہا کہ آزادی پسند دنیا کو یہ احساس ہو جانا چاہیے کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور وہ اپنے قبضے کو دوام دینے کے لیے اس کی آٹھ لاکھ پیرا ملڑی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کے حق خوداردیت کو دبا رکھا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ملڑی کیمپ میں تبدیل کر رکھا ہے اور کسی بھی غیرملکی نشریاتی اداروں کے مقبوضہ کشمیر میں داخلے پر بھارت نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت قابض، غاصب اور توسیع پسندانہ عزاءم رکھنے والا ملک ہے۔ جس نے جابرانہ اقدامات کے ذریعے جنوبی ایشیاء کے اس خطے کے امن کو دائو پر لگا رکھا ہے، جس سے اس ریجن کے اڑھائی ارب انسانوں کا مستقبل سوالیہ نشان بن چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 274214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش