0
Saturday 22 Jun 2013 09:53

بجٹ میں تحریک آزادی کے لیے کچھ بھی مختص نہیں کیا گیا، ترابی

بجٹ میں تحریک آزادی کے لیے کچھ بھی مختص نہیں کیا گیا، ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کے بجٹ میں آزادی کے لیے ایک روپیہ بھی مختص نہ ہونا باعث تشویش ہے۔ انتظامی اخراجات پر خطیر رقم رکھنے کی بجائے تعمیراتی بجٹ میں اضافہ کر کے عوامی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بیرون ملک دورے سے واپسی پر اپنے اعزاز میں دئیے جانے والے استقبالہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ان وسائل کو اگر دیانت داری سے بروئے کار لایا جائے تو آزاد خطہ تعمیروترقی میں یورپ کو بھی مات دے سکتا ہے۔ مگر بدقسمتی سے 65 سالوں سے جو قیادت خطے پر مسلط ہے اس کا ایجنڈا قوم کی خدمت کرنے کی بجائے قومی وسائل کو لوٹنا رہا ہے۔ امیر جماعت نے کہا کہ وزراء، مشیروں کی فوج ظفر موج قومی خزانے کو اللوں تللوں میں اڑا رہی ہے۔ جب کہ عوام مسائل کا شکار ہیں اور ان کے مسائل میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ متاثرین زلزلہ ابھی تک مٹی کے ڈھیر پر پڑے ہوئے ہیں۔ سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ بچے چھتوں کے بغیر شدید سردی اور شدید گرمی میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ صحت کا اس سے بھی برا حال ہے۔
خبر کا کوڈ : 275690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش