0
Wednesday 26 Jun 2013 18:02

دہشت گردی کیخلاف جلد اے پی سی بلا رہے ہیں، شہباز شریف

دہشت گردی کیخلاف جلد اے پی سی بلا رہے ہیں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی محمد شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے مشکل حالات میں بہترین بجٹ دیا ہے، غریب آدمی پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا بلکہ اشرافیہ کو ٹیکس نیٹ میں لایا گیا ہے۔ پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس مقدمے کا تعلق 12 اکتوبر 1999 سے نہیں، یہ مقدمہ تو پرویز مشرف کی طرف سے ججوں کو نظر بند کرنے کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کی جانب سے ازخود نوٹس سے متعلق ہے،جب پرویز مشر ف نے ججوں کو ہٹایا تھا او رانصاف کی تار تار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آئین اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کسی کے خلاف انتقامی جذبہ نہیں رکھتے بلکہ ان کا مطمع نظر تو عوام کو مشکلات سے نکالنا ہے۔ وزیراعلی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دہشت گردی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے کے حوالے سے قومی سوچ اپنانے کے حوالے سے وفاقی حکومت بہت جلد آل پارٹیز کانفرنس بلا رہی ہے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد قومی پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 276978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش