0
Tuesday 9 Jul 2013 00:05

گلگت چترال روڈ رمضان سے قبل ہنگامی بنیادوں پر بحال کیجائے، یونس ڈاگا

گلگت چترال روڈ رمضان سے قبل ہنگامی بنیادوں پر بحال کیجائے، یونس ڈاگا
اسلام ٹائمز: چیف سیکرٹری گلگت بلتستان یونس ڈاگا نے محکمہ تعیمرات عامہ غذر آفس کا خصوصی دورہ کیا اور علاقے میں جاری تعیمراتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے محکمہ تعیمرات عامہ کے چیف انجینئر اور اعلٰی افسران کو گلگت چترال روڈ پر ہنگامی بنیادوں پر کام کروانے کی تاکید کی۔ انہوں نے گلگت چترال روڈ کو رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھولنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے سرکاری اداروں میں مبینہ طور پر کرپشن کی خبروں کا سختی کیساتھ نوٹس لیتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی اور ان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 281001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش