0
Tuesday 9 Jul 2013 22:53

ملک میں قانون کی تعلیم کا معیار گر رہا ہے، افتخار محمد چودھری

ملک میں قانون کی تعلیم کا معیار گر رہا ہے، افتخار محمد چودھری
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی تعلیم کا معیار گر رہا ہے۔ وکلاء کی کامیاب تحریک کے باعث اس شعبے سے منسلک ہونے والوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل اور نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے درمیان معاہدے کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور بار کونسلز دونوں انصاف کیلئے کام کر رہی ہیں۔ قابل بار کے بغیر انصاف کی فراہمی کے مقاصد حاصل نہیں کئے جاسکتے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ معیاری انصاف کی فراہمی کیلئے بار کونسل اپنے ممبران کی استعداد کار بہتر بنائیں کیونکہ بار کونسلز مستقبل کے ججوں کی نرسریاں ہیں۔ اس لئے بار کونسل رکنیت دیتے وقت وکلاء کی قانونی معلومات کو یقینی بنایا جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی تعلیم کا معیار تنزلی کا شکار ہے۔ اس کی وجہ لاء کالجوں کی بھرمار اور سہولیات کی عدم دستیابی ہے۔ بہت سے لاء کالجز کا معیار بہت پست ہے۔ عوام کو عدلیہ اور وکلاء پر بہت اعتبار ہے اس لئے دونوں کی ذمہ داریاں اور بھی بڑھ جاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 281324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش