0
Tuesday 9 Jul 2013 00:00

افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو موثر لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے، آفتاب شیرپاو

افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو موثر لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے، آفتاب شیرپاو
اسلام ٹائمز۔ قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا ہے کہ 2014ء میں افغانستان سے امریکی فوج کے نکلنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو موثر لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے۔ دہشت گردی سے خبیر پختونخوا کا پورا صوبہ تباہی و بربادی سے دوچار ہوچکا ہے۔ بدامنی کا سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا ہی کو پہنچا ہے۔ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ خیبر پختونخوا میں نہ صرف ٹیکسوں بلکہ مزید مراعات میں بھی چھوٹ دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے ممتاز رہنماء سابق پارلیمانی سیکرٹری و سابق ایم پی اے جہانگیر خان کی اپنے ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین سے ہونے والے معاہدوں میں خیبر پختونخوا کو ترجیح دی جائے۔ قومی وطن پارٹی امن کے قیام کے سلسلے میں بھرپورکردار ادا کرنے کے لئے آ ل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی۔ بدامنی کا سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا ہی کو پہنچا ہے۔ ہزاروں لوگوں کا خون بہہ چکا ہے اور صوبہ معاشی طور پر مفلوج ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014ء میں افغانستان سے امریکی فوج کے نکلنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو موثر لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کی آبادکاری، بحالی اور ترقی و خوشحالی کے لئے وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا کے لئے خصوصی پیکچ کی منظوری دینی چاہئے۔ قومی وطن پارٹی صوبے کی ترقی و خوشحالی، لوڈشیڈنگ، غربت، بدحالی، بیر روزگاری کے خاتمے کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے صوبائی حکومت میں شامل ہوئی ہے۔ دہشت گردی سے خبیر پختونخوا کا پورا صوبہ تباہی و بربادی سے دوچار ہوچکا ہے۔ لہذا وفاقی حکومت کو پورے صوبے میں ٹیکسوں میں چھوٹ دینی چاہئے بلکہ مزید مراعات بھی دینی چاہئے۔ قومی وطن پارٹی کی نہ صرف خیبر پختونخوا و جنوبی پختونخوا بلکہ کراچی اور دنیا بھر کے پختونوں کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔ آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ محاذ آرائی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان میں قوم پرستوں کو حکومت بنانے کا موقع فراہم کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صوبوں اور مرکز کے درمیان ہم آہنگی بڑھے گی۔ قومی وطن پارٹی نے خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 280984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش