0
Tuesday 23 Jul 2013 17:01

مزارات مقدمہ کی توہین کرنیوالوں کو نشانہ عبرت بنانا ہوگا، راغب نعیمی

مزارات مقدمہ کی توہین کرنیوالوں کو نشانہ عبرت بنانا ہوگا، راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ حضرت زینب (س) اور حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالٰی عنہ کے مزارات کی توہین کرنے والوں کو نشان عبرت بنانے کی اشد ضرورت ہے، مقدس ہستیوں کے مزارات پر حملہ کرنے والوں نے امت مسلمہ کے جذبات کو شدید صدمہ پہنچایا ہے۔ یہ بات جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلٰی مولانا راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ حضرت زینب (س) اور حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالٰی عنہ کے مزارات پر حملہ کے خلاف مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کی جانب سے حضرت زینب (س) کے مزار کی بے حرمتی کے خلاف بیان جاری کرنا خوش آئند ہے لیکن مزید اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا بدھ 24 جولائی سہ پہر 5 بجے جامعہ نعیمیہ کی جانب سے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت ناظم اعلٰی جامعہ نعیمیہ مولانا راغب حسین نعیمی کریں گے۔

اجلاس میں شیخ الحدیث جامعہ نعیمیہ مفتی عبدالعلیم سیالوی، شیخ الحدیث علامہ غلام نصیر الدین نصیر، علامہ محبوب احمد چشتی، مفتی محمد عمران حنفی، ڈاکٹر سلمان قادری، مفتی ہاشم قادری، مفتی محمد عارف، مفتی محمد اعجاز فریدی، مفتی عبدالستار سعیدی، مولانا محمد وارث علی شاہین، قاری غلام رسول، قاری محمد منظور، قاری عبدالرحمن جامی، قاری محمد رفیق، حاجی محمد عمران، مولانا محمد قاسم علوی اور دیگر اہم عہداران شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 286096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش