0
Tuesday 23 Jul 2013 23:14
جیل انتظامیہ پریشان

گلگت، کالعدم تکفیری تنظیموں کے 2 گروہوں کے قیدیوں کے مابین سخت کشیدگی

گلگت، کالعدم تکفیری تنظیموں کے 2 گروہوں کے قیدیوں کے مابین سخت کشیدگی
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ جیل گلگت میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور تنظیم نوجوان اہلسنت والجماعت سے منسلک قیدیوں میں گذشتہ دو ہفتے سے حالات کافی کشیدہ ہیں، دونوں گروپوں کے مابین شدید اختلافات کی وجہ سے جیل انتظامیہ سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے، جبکہ جیل ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی اہلکار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ گذشتہ دنوں دونوں متحارب گروپوں کے مابین ہونے والی ہاتھا پائی بڑھتے بڑھتے خونی تصادم کی شکل اختیار کر گئی تھی، جس کے بعد پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے اضافی دستوں نے شیلنگ، لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کرکے جیل کے حالات کو کنٹرول کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 286193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش