0
Thursday 25 Jul 2013 20:46

اسکردو میں درختوں پر بالدار سنڈی کا زبردست حملہ، لاکھوں درخت متاثر

اسکردو میں درختوں پر بالدار سنڈی کا زبردست حملہ، لاکھوں درخت متاثر
اسلام ٹائمز۔ اسکردو کے مضافاتی دیہات میں درختوں پر بالدار سنڈی کا حملہ سنڈی کے حملے کے باعث لاکھوں کی تعداد میں درخت متاثر ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع اسکردو کے مختلف مضافاتی دیہات میں درختوں پر بالدار سنڈی کا حملہ تیز ہوگیا اور بالدار سنڈی کے حملے کے باعث لاکھوں کی تعداد میں درخت متاثر ہو رہے ہیں، بالدار سنڈیوں کا حملہ گذشتہ پانچ سالوں سے محکمہ زراعت کے لئے چیلنج بنا ہوا ہے اس حوالے سے ماہرین کو بھی بلوایا گیا تاہم کوئی مثبت نتائج مرتب نہیں ہوئے۔ فی الوقت صورتحال یہ ہے کہ بالدار سنڈیوں کے باعث زرعی طبقہ بری طرح متاثر ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بیماری باہر سے لائے ہوئے درختوں کے ساتھ آگئی ہے اور یہ کارستانی غیر ملکی این جی اوز کی ہے۔ بعض ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ بیماری دور جدید کے بائیو ٹیکنالوجی کے ذریعے کیے گئے حملوں میں سے ہے اور یہ اتفاقی نہیں ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت کے ذمہ داروں اور ماہرین سے رجوع کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر پاکستان کے مختلف لیبارٹریز میں اس کے سیمپلز بھیجے گئے لیکن تا حال اس کا حل دریافت نہیں ہو سکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ اس کیڑے کو اسی صورت میں قابو کر سکتا ہے کہ اس کا دوست کیڑا حاصل ہو جائے جو کہ درختوں کے لیے خطرناک بھی نہ ہو۔ اس بیماری سے اسکردو کے لاکھوں پھلدار درخت متاثر بھی ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 286793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش