0
Sunday 28 Jul 2013 12:22

دہشتگردوں کی ہٹ لسٹ پر تھا، جلسے کے دوران لفٹر سے نہ گرتا تو آج زندہ نہ ہوتا، عمران خان

دہشتگردوں کی ہٹ لسٹ پر تھا، جلسے کے دوران لفٹر سے نہ گرتا تو آج زندہ نہ ہوتا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے دہشت گرد لاہور جلسے کے اگلے دن انہیں نشانہ بنانا چاہتے تھے، لفٹر سے گرنے کی وجہ سے ان کی جان بچ گئی۔ عمران خان نے ایک برطانوی اخبار میں مضمون لکھا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر تھے، یہ بات اس وقت کے وزیر داخلہ رحمن ملک نے انہیں بتائی کہ جلسے کے اگلے دن دہشت گرد انہیں اپنی گولی کا نشانہ بناسکتے تھے۔ لفٹر سے گرنے اور ہسپتال میں رہنے سے ان کی زندگی بچ گئی۔ عمران خان لکھتے ہیں کہ انتخابات سے پہلے ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں شدت پسندوں کے پچیس گروپ ہیں جو خود کو طالبان کہتے ہیں، ان شدت پسندوں کو ان کے سیاسی مخالفین اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 287530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش