0
Sunday 28 Jul 2013 14:04

حکمران اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے آگے بے بس ہیں، ثروت اعجاز قادری

حکمران اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے آگے بے بس ہیں، ثروت اعجاز قادری

اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ روزہ انسان کو متقی اور پرہیزگار بناتا ہے۔ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی انسان اپنی عظمت پا سکتا ہے۔ ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ حکمران اور قانون نافذکرنے والے دہشت گردی کے آگے بے بس نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی ہمارے ایک کارکن محمد ندیم قادری کو کام پر جاتے ہوئے ٹارگٹ کلرز نے شہید کر دیا۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ندیم قادری سمیت دیگر شہید کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک برکتوں رحمتوں کا مہینہ ہے جب انسان روزہ رکھتا ہے تو اس کے قلب کی صفائی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کا مہینہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس ماہ صیام میں اللہ تعالیٰ بے شمار رحمتوں کا نزول فرماتا ہے۔ ماہ رمضان تزکیہ نفس احتساب اور اصلاح کا درس دیتا ہے۔
 
محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کارکنان اپنی صفوں میں نظم و ضبط اور برداشت پیدا کریں اور تنظیم کا پیغام گلی گلی، کوچہ کوچہ اور گھر گھر پہنچائیں کہ پاکستان سنی تحریک مذہبی و فلاحی و سماجی خدمات انجام دے رہی ہے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذات پات رنگ نسل و زبان سے بالاتر ہو کر پاکستان سنی تحریک بلاامتیاز عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں پاکستان سنی تحریک کے فلاحی ادارے اہلسنت خدمت فاﺅنڈیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام غریبوں، یتیموں، بیواﺅں میں امدادی سامان اور عید گفٹ تقسیم کرے گی تاکہ عید کی خوشیوں میں انہیں ناصرف اپنے ساتھ شامل کیا جائے بلکہ ان کے اندر احساس محرومی کا بھی خاتمہ ہو۔

خبر کا کوڈ : 287577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش