0
Tuesday 6 Aug 2013 05:15

چلاس میں دہشتگردی کا ایک اور واقعہ، ایس پی دیامر اور 2 آرمی آفیسر شہید

چلاس میں دہشتگردی کا ایک اور واقعہ، ایس پی دیامر اور 2 آرمی آفیسر شہید
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے صدر مقام چلاس میں دہشتگردی کے ایک اور واقعہ میں ملک دشمن کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے حملے میں  دیامر کے سپرنڈیڈنٹ پولیس ہلال خان، پاک فوج کے کرنل مصطفٰی اور کیپٹن عزیز شہید جبکہ متعدد سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ چلاس کے ڈپٹی کمشنر امجد بھٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہاڑوں میں چھپے ہوئے حملہ آوروں کے حملے میں ایس پی دیامر اور دو آرمی آفیسر شہید ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے جون میں دیامر کے علاقے میں دہشتگردوں نے نانگا پربت بیس کیمپ میں دس غیر ملکی اور ایک پاکستانی سیاح کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا۔ گلگت بلتستان کے سیاسی، مذہبی اور سماجی حلقوں نے دہشت گردی کے اس اندوہناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت بالخصوص سکیورٹی اداروں سے فوری طور پر دیامر میں فوجی آپریشن شروع کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 290103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش