0
Sunday 23 Jun 2013 12:11

گلگت، فوجی وردیوں میں ملبوس دہشتگردوں نے ایک پاکستانی سمیت 10 غیر ملکی سیاحوں کو قتل کر دیا

گلگت، فوجی وردیوں میں ملبوس دہشتگردوں نے ایک پاکستانی سمیت 10 غیر ملکی سیاحوں کو قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ دیامیر کے علاقے فری میڈوز میں دہشتگردوں نے 10 غیر ملکی سیاحوں کو قتل کر دیا۔ قتل ہونے والے سیاحوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے، جو کیمپینگ کے لئے پاکستان کے دورے پر تھے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے غیر ملکی سیاحوں میں 3 کا تعلق چین سے، 5 یوکرائن جبکہ ایک کا روس سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے۔ ڈی آئی جی گلگت علی شیر کے مطابق سیاحوں کو ہوٹل میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور نامعلوم دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلٰی گلگت بلتستان ہنگامی طور پر گلگت پہنچ گئے۔
 انہوں نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقاتی اداروں کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ گذشتہ رات 11 اور 12 بجے کے درمیان پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قتل ہونے والے غیر ملکی سیاحوں کی لاشیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد منتقل کی جائیں گی۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے گلگت میں غیر ملکی سیاحوں کے قتل پر سخت افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سیاحوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔

 دیگر ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں نانگا پربت بیس کیمپ، بونر نالا میں 10 سیاح قتل کر دیئے گئے۔ مرنے والوں کا تعلق چین، یوکرائن، اور روس سے ہے جبکہ ایک پاکستانی سیاح بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔ دیامر کے علاقے فیری میڈوز میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 9 غیر ملکی سیاح ہلاک ہوگئے۔ ڈی آئی جی گلگت رینج علی شیر کے مطابق سیاحوں پر حملے کا واقعہ ہفتہ اور اتوار کی رات ایک بجے کے قریب دیامر کے علاقے فیری میڈو میں پیش آیا۔ جہاں نانگا پربت کے بیس کیمپ میں موجود 9 غیر ملکی سیاح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہوگئے۔ لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چلاس اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد ایف سی ناردرن ایریا نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 275977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش