0
Tuesday 6 Aug 2013 16:52

سابق نائب ناظمہ کراچی نسرین جلیل کو شہری امور چلانے کا موقع دیا جائے، خواجہ اظہار الحسن

سابق نائب ناظمہ کراچی نسرین جلیل کو شہری امور چلانے کا موقع دیا جائے، خواجہ اظہار الحسن
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق نائب ناظم نسرین جلیل کو شہری امور چلانے کا عارضی موقع دیا جائے تاکہ کراچی کے شہری مسائل سے چھٹکارہ پاسکیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال اور سابق ناظم حیدرآباد کنور نوید جمیل کو بلدیاتی نظام سونپنے کا مطالبہ اگر سندھ حکومت کو نالاں گزرا ہے تو سابق نائب ناظمہ کراچی نسرین جلیل بھی شہری امور بہتر طور پر چلا سکتی ہیں۔ ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ کراچی میں بارش نے معمولاتِ زندگی ٹھپ کر دیے ہیں۔ شہری بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 290285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش