0
Friday 16 Aug 2013 21:45

شہید قائد نے ''ہے ہماری درسگاہ کربلا کربلا'' کی عملی تفسیر پیش کی، علامہ فضل حسین محمدی

شہید قائد نے
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ٹیکسلا میں برسی شہید علامہ عارف حسین الحسینی کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے فرزند شہید علامہ سید علی حسینی کے علاوہ حجۃ الاسلام علامہ شبیر بخاری، علامہ علی حسینی مدنی اور علامہ فضل عباس نے خطاب کیا۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اطہر عمران طاہر، سابق صدور آئی ایس او پاکستان ناصر عباس شیرازی اور عادل بنگش نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ فضل حسین محمد ی نے کہا کہ شہید قائد نے خود کو علم و عمل سے آراستہ کرکے ملت پاکستان کو اتحاد کا درس دیا، آپ نے قوم تشیع میں وحدت کی روح پھونکی۔ علامہ عارف حسین الحسینی شہید نے ''ہے ہماری درسگاہ کربلا کربلا'' کی عملی تفسیر پیش کی۔ آپ نے دنیا کو بتلا دیا کہ حق کا راستہ کربلا کا راستہ ہے۔ مفتی جعفر(رہ) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آپ نے ملت پاکستان کو سیاسی جدوجہد کا راستہ دکھایا۔

8 شوال المعظم، یوم انہدام جنت البقیع کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے علامہ فضل حسین محمدی کا کہنا تھا کہ اس دن آل سعود نے اپنے بے دین مفتیوں سے فتویٰ لیکر جنت البقیع کو منہدم کر کے  14 سو سال قبل کی تاریخ کو دھرایا۔ آل سعود نے رسول (ص) اور محبان رسول کے دل کو دکھانے کے لئے جنت البقیع کو ویران کیا۔ جہاں آج قبر خاتون جنت (س) پر سائباں و چراغ موجود نہیں ہے۔ بے شرم و بے حیاء مسلمان سازشیں کرتے رہے اور ایک دفعہ پھر نوے سال کے بعد آج اسی تاریخ کو دھراتے ہوئے، شام میں محسنہ اسلام، شریکتہ الحسین (ع) جناب زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ اقدس کو شہید کرنے کی ناپاک جسارت کی گئی۔ ظلم بالائے ظلم کہ اس جسارت پر امت مسلمہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن مسلسل سازش کر رہا ہے کہ شیعہ وحدت کو پارہ پارہ کیا جائے ۔ ہماری آپس کی جدائی نے دشمن کو فائدہ پہنچایا اور حملوں میں اضافہ ہوا ۔ عزاداری و ولایت ہمیں یکجا کرنے اور محبت پیدا کرنے کے لئے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ایک ہوکر اپنے امام (ع) کے ظہور کی دعائیں مانگیں۔
خبر کا کوڈ : 293156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش