0
Wednesday 21 Aug 2013 00:04

بالآخر بلوچستان کابینہ کی تشکیل کا معمہ حل ہوگیا، وزراء 22 اگست کو حلف اُٹھائیں گے

بالآخر بلوچستان کابینہ کی تشکیل کا معمہ حل ہوگیا، وزراء 22 اگست کو حلف اُٹھائیں گے

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کابینہ کا معمہ آخر حل کے قریب پہنچ گیا۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کی مداخلت کے بعد تینوں اتحادی جماعتوں میں کابینہ کا فارمولہ طے پاگیا۔ مسلم لیگ (ن) کو 6 (بشمول سینئر وزیر) پشتونخوا میپ کو 5 جبکہ نیشنل پارٹی کو 4 وزارتیں ملیں گی۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) اور پشتونخوا میپ کو دو دو اور نیشنل پارٹی کو ایک مشیر کا عہدہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ کابینہ کا آئندہ 48 گھنٹوں میں حلف اٹھانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم محکموں کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا، جس بارے میں وزیراعظم میاں نواز شریف جمعرات کو کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کرینگے۔ جس میں صوبے میں مجموعی امن و امان کی بحالی کیلئے اجلاس کی صدارت کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔ جس میں وزراء کے محکموں اور ناراض قوم پرستوں سے مذاکرات کے بارے میں کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا جایئگا۔

خبر کا کوڈ : 294317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش