0
Sunday 25 Aug 2013 13:50

طالبان سے مذاکرات پر حکومت اور عسکری قیادت میں اتفاق رائے نہیں، رانا ثناء اللہ

طالبان سے مذاکرات پر حکومت اور عسکری قیادت میں اتفاق رائے نہیں، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثناء اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ اندرونی سکیورٹی کے معاملے پر حکومت اور فوج میں کنفیوژن ہے، عسکری قیادت حکومت کو اعتماد میں نہیں لے رہی۔ دنیا نیوز کے پروگرام ’’ آن دی فرنٹ ‘‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اندرونی سکیورٹی اور طالبان سے مذاکرات پر حکومت اور عسکری قیادت میں اتفاق رائے نہیں، معاملات قومی سلامتی کونسل میں طے ہوسکتے ہیں، ہمیں اعتراف کرنا ہوگا کہ طالبان سے مذاکرات کے معاملہ پر عسکری ادارے اور سیاستدان ایک پیج پر نہیں، اس ابہام کی بنیادی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ جو معاملات عسکری اداروں کے سربراہوں کے علم میں ہیں انہوں نے کبھی سیاسی قیادت سے شیئر نہیں کئے تاہم اب سکیورٹی کونسل بن گئی ہے اور وہاں بیٹھ کر معاملات شیئر ہوسکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 295509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش