0
Saturday 31 Aug 2013 10:55

بھارت نے جنوبی ایشیاء کا امن یرغمال بنا رکھا ہے، چوہدری مجید

بھارت نے جنوبی ایشیاء کا امن یرغمال بنا رکھا ہے، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں مسئلہ کشمیر کے حل کا بہترین روڈ میپ ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی برصغیر جنوبی ایشیاء میں مستقبل امن و خوشحالی ممکن ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ نیوکلیئر ایشیاء کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔ بھارت جارحانہ اقدامات کے ذریعے برصغیر جنوبی ایشیاء کے امن کو یرغمال نہ بنائے اور برصغیر کے ڈیڑھ ارب انسانوں کے مستقبل کو دائو پر نہ لگائے۔ اںھوں نے کہا کہ بھارت زمینی حقائق کو تسلیم کرے اور کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقبوضہ کشمیر سے آئے ہوئے ایک وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

چوہدری مجید نے کہا کہ بھارت کی اٹھ لاکھ پیراملڑی فورسسز بھارت کے کشمیر پر غیر قانونی قبضے کو دوان نہیں دے سکتی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام جنہوں نے بھارت کے غاصبانہ تسلسط سے آزادی حاصل کرنے کےلیے اپنی تین نسلوں کو قربان کیا۔ سات لاکھ سے زائد کشمیری شہداء نے اپنے لہو کا نذرانہ دیا ایسی قوم کو آزادی سے دور نہیں رکھا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی حکومت کشمیری شہداء کی قربانیوں کو ثمربار بنانے کےلیے ہر بین الاقوامی فورم پر اپنی آواز کو موثر طریقے سے بلند کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 297200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش