0
Sunday 4 Jul 2010 13:11

پاکستان کو ایٹمی ری ایکٹرز کی فروخت بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہے،چین

پاکستان کو ایٹمی ری ایکٹرز کی فروخت بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہے،چین
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق چین نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کو دو نئے ایٹمی ری ایکٹرز کی فروخت بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہے،لہٰذا اسے اس کے لیے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان وانگ باؤڈانگ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان میں دو نئے ایٹمی ری ایکٹرز کی تعمیر کے معاہدے سے اس کی بین الاقوامی ذمے داریوں کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔انھوں نے امریکی پریس کو بتایا کہ چین اور پاکستان جوہری عدم پھیلاؤ کے بین الاقوامی اصولوں پر کاربند ہیں۔
کارنیگی اینڈونمنٹ فار انٹرنیشنل پیس کے امریکی ماہر مارک ہبس نے چین کے موقف کی تائید کی، تاہم چین کو مشورہ دیا کہ وہ محتاط رہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین کو اس معاہدے پر عملدرآمد سے باز رکھنے کے لیے امریکا کچھ نہیں کر سکتا۔ہیریٹج فاؤنڈیشن کے ڈین چینگ نے کہا کہ چین اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات دیکھتے ہوئے اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ چین معاہدے سے پھر جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چین نے پاکستان کے ساتھ ایٹمی تعاون پر امریکی تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو جوہری ری ایکٹرز کی فراہمی عالمی اصولوں کے مطابق ہے۔امریکا میں چینی سفارتخارنے کے ترجمان وانگ باؤڈونگ نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کو نیوکلیئر ری ایکٹروں کی فراہمی کے لئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔دوسری جانب امریکہ کی طرف سے چین پر پاکستان سے جوہری تعاون سے دستبردار ہونے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نوبل کلے کا کہنا ہے کہ امریکہ کو چین کی طرف سے پاکستان کو نیوکلئر ری ایکٹرز کی فراہمی سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
خبر کا کوڈ : 30020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش