0
Monday 16 Sep 2013 18:45
سیاسی عمل کے ذریعے امن کو ایک موقع ضرور دینا چاہئے

پاک فوج دہشتگردوں کا مقابلہ کرنیکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، جنرل کیانی

پاک فوج دہشتگردوں کا مقابلہ کرنیکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، جنرل کیانی
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ دہشتگرد زبردستی اپنی شرائط نہیں منواسکیں گے، سیاسی عمل کے ذریعے امن کو ایک موقع ضرور دینا چاہئے، فوجی افسروں کو شہید کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل کیانی نے دہشتگردی کی جنگ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران و جوانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف نے میجر جنرل ثناء اللہ خان کی خدمات اور حوصلے کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کے حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سیاسی عمل کے ذریعے امن کو ایک موقع ضرور دینا چاہئے۔ کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہئے کہ دہشتگرد زبردستی اپنی شرائط نہیں منوا سکیں گے۔ پاک فوج دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اگلے مورچوں پر جانا اور رہنا میجر جنرل ثناء اللہ کی اعلٰی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر تھا۔ میجر جنرل ثناء اللہ کی مادر وطن کیلئے قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاک فوج دہشتگردی کیخلاف اپنے عزم پر مکمل طور پر قائم رہے گی۔ دہشت گردوں کو مفاہمت کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے۔ فاٹا میں افسروں کی قربانیاں لائق تحسین ہیں، عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے۔ دہشت گردوں کا ایجنڈا مسلط نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے
خبر کا کوڈ : 302371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش