0
Wednesday 18 Sep 2013 19:00

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے اختلافات، ضمنی انتخابات میں پی پی پی امیدوار دستبردار

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے اختلافات، ضمنی انتخابات میں پی پی پی امیدوار دستبردار
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے مابین شدید اختلافات کے باعث بلتستان ڈویژن کے دو اضلاع میں پی پی نے میدان سے فرار اختیار کرلیا اور پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی جانب سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ہونے والے ضمنی انتخابات میں بلتستان ڈویژن کی ایک نشست پر ن لیگ کے امیدوار اور سابقہ چیف ایگزیکٹیو گلگت بلتستان فدا محمد ناشاد کی بلامقابلہ کامیابی جبکہ دوسری نشست پر بھی ن لیگ کے امیدوار سلطان علی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے امکانات واضح ہوگئے ہیں۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ضلع اسکردو سے پیپلز پارٹی کے 2 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
خبر کا کوڈ : 302708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش