0
Monday 16 Sep 2013 20:18

گلگت،مہدی شاہ کی پی پی پی کے بانی راہنما میر اکبر کی عیادت

گلگت،مہدی شاہ کی پی پی پی کے بانی راہنما میر اکبر کی عیادت
اسلام ٹآئمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی غذر کے بانی رہنما میر اکبر کی پرائیویٹ ہسپتال میں جا کر عیادت کی۔  وزیراعلیٰ نے میر اکبر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر دیگر جماعتوں میں شرکت کے لیے رابطے کیے گیے لیکن میرا جینا مرنا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔ پیپلز پارٹی ایک نظریئے کا نام ہے، پیپلزپارٹی کے حقیقی جیالے کبھی پارٹی سے غداری اور بے وفائی نہیں کر سکتے۔ وزیراعلیٰ نے پارٹی رہنما میر اکبر کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے ہی عوام نے جب بھی آزاد اور شفاف انتخابات ملک میں ہوئے تو پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے محدود وسائل کے باوجود بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 302398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش