0
Thursday 19 Sep 2013 18:19

مجلس وحدت مسلمین نے جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

مجلس وحدت مسلمین نے جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی شعبے نے پنجاب میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخاب کرانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی ہے جس کی سماعت کل ہوگی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے پاس کرایا گیا ایکٹ بنیادی طور پر آئین پاکستان کی روح کے منافی اور جمہوری روایات سے متصادم ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کا یہ فیصلہ ضیاء کے آمرانہ دور کی یاد لاتا ہے جس کے ذریعے سے غیر جماعتی الیکشن کرائے گئے تھے، اس عمل سے جو بھی امیدوار کامیاب ہوگا اس کی تمام تر ہمدردیاں حکومت کے ساتھ ہوں گی، یوں غیر اعلانیہ طور پر ارکان کی خرید و فرخت کا عمل شروع ہوجائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین کے پولیٹیکل ونگ نے وکلاء کا پینل تشکیل دیدیا ہے جو سیاسی شعبے کے مشیر فدا حسین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوگا۔ چیف جسٹس آف لاہور ہائیکورٹ اس درخواست کی سماعت کریں گے۔

خبر کا کوڈ : 303309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش