0
Saturday 21 Sep 2013 21:12

وزیراعظم نواز شریف نے نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کیلئے 6 اسکیمو ں کا اعلان کر دیا

وزیراعظم نواز شریف نے نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کیلئے 6 اسکیمو ں کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ ملک و قوم کے مفادات کا تقاضا ہے کہ نوجوانوں کو خود کفیل بنایا جائے اور ان کے لئے خود انحصاری کے مواقع پیدا کئے جائیں، اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے مختلف اسکیمیں بنائی ہیں، جن میں سے 6 پروگرام فوری طور شروع کئے جائیں گے، جس سے نوجوان استعفادہ کرسکیں گے، یہ اسکیمیں پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کیلئے ہوں گی۔ قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ان اسکیموں کو شفاف بنانے کیلئے عوام کی تجاویز کی ضرورت ہے جبکہ وفاقی کابینہ ان اسکیموں کی منظوری دے چکی ہے۔ پسماندہ علاقوں کے طلبہ کی فیس حکومت دیگی، اس مقصد کیلئے ایک ارب 20کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، آٹھویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنیوالوں کو فیس اور ماہانہ پیسے دیئے جائینگے۔ تعلیمی اداروں سے 16 سال تعلیمی ڈگری کے حامل نوجوانوں کو عملی تربیت دی جائیگی۔ آج کے دور میں طالب علموں کے لئے کمپیوٹر بنیادی ضروت بن گیا، اس ضرورت کے احساس کے پیش نظر ایک اسکیم کے تحت ایک لاکھ طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ جن اقدامات کا اعلان کر رہے ہیں یہ ان کے منشور میں شامل تھے۔ ایک اسکیم چھوٹے کاروباری طبقے کیلئے ہوگی، جو مالی طور پر کمزور ہیں اور اس اسکیم کے تحت سود نہیں ہوگا، اس اسکیم کے تحت 5 لاکھ سے 20 لاکھ روپے تک قرض دیئے جائیں گے، جس میں 50 فیصد قرضے خواتین کیلئے مختص ہوں گے۔ وزیراعظم نے ان اسکیموں کی تفصیلات کیلئے ویب سائٹ www.pmo.gov.pk کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ کے علاوہ مختلف ذرائع سے بھی آپ تک تفصیلات پہنچائی جائیں گی۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ وزیراعظم نے ان اسکیموں کیلئے اعلان کیلئے قوم سے خطاب کیا ہے، جبکہ یہ چیزیں وہ پہلے بھی کئی بار اپنے خطابات میں بیان کرچکے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان اسکیموں کا اعلان گذشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں بھی کیا جاسکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ قوم کو توقع تھی کہ وزیراعظم دہشتگردی کے حوالے سے حکومت کی جانب اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 304030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش