0
Thursday 26 Sep 2013 16:33

حکومت طالبان کیساتھ مذاکرات میں سنجیدہ نظر نہیں آتی، بابر اعوان

حکومت طالبان کیساتھ مذاکرات میں سنجیدہ نظر نہیں آتی، بابر اعوان
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات میں حکومت سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے، ابھی تک مذاکرات کیلئے کوئی ٹیم تشکیل نہیں دی گئی۔ پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اقتدار میں آئے 150 دن ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک وزیر قانون اور وزیر دفاع کا تقرر نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو خیبر پختونخوا کے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے جس کا ہم احترام کرتے ہیں اور عمران خان کو مذاکرات کے حوالے فیصلے کا اختیار بھی دیا جائے۔ حکومت کو عوام کی فلاح، بہبود اور خوشحالی کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 305673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش