0
Friday 4 Oct 2013 21:01

سُنی تحریک کا بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج

سُنی تحریک کا بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سُنی تحریک انجینئر محمدثروت اعجازقادری کی اپیل پر بجلی اورپٹرول کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کیخلاف ملک گیریوم احتجاج منایاگیا۔ نمازجمعہ کے بعد ملک بھرکے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اورریلیاں نکالی گئیں۔ اس سلسلے میں برف خانہ چوک راولپنڈی میں ایک بڑااحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت ملک عبدالرؤف اور ڈاکٹرطیب رضاقادری نے کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے پاکستان سُنی تحریک کے رہنما ملک عبدالرؤف نے کہا کہ حکومت بجلی اورپٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کیلئے ٹال مٹول سے کام نہ لے۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اگر عدلیہ نے ہی تمام فیصلے کرنے ہیں توحکمرانوں کوناہلی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جاناچاہیے۔ بجلی کی نئی قیمتوں کے تعین کیلئے دو ہفتوں کاوقت قوم سے سنگین مذاق ہے۔

پاکستان سنی تحریک کینٹ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر طیب رضا نے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر پانی وبجلی نرخوں میں اضافے کیلئے بے تُکی تاویلیں پیش کررہے ہیں جو کہ 20 کروڑ عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ اگر حکومت عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کی اہلیت نہیں رکھتی تو کم از کم نمک بھی نہ چھڑکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت وقت بجلی کی قیمت بڑھانے کی بجائے لائن لاسز کو کنٹرول کرے۔ اس موقع پرسُنی تحریک کے کارکنوں نے بجلی اورپٹرولیم کے وفاقی وزراء کیخلاف شدیدنعرے بازی کی اورٹائربھی نذرِ آتش کیے۔
خبر کا کوڈ : 308188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش